the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


دنیا کے سب سے طاقت ور ملک امریکا کو 38برس کے طاقت ور ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے،پچاس ریاستوں کے مختلف شہروں کو برف نے مکمل طور پر ڈھک دیا ہے،مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔برف باری کی شدت سب سے زیادہ ریاست نیویارک میں دیکھنے کو ملی جہاں 5فٹ تک سفید چادر تن گئی ہے،فضا سے جائزہ لیا جائے تو ہر جگہ سفیدی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،سڑکوں پر گاڑیاں تو موجود ہیں لیکن ان پر برف نے سفیدی پھیر دی ہے،ایرے کاؤنٹی کے کچھ حصوں میں ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے،لیکن یہ تو صرف شروعات ہیں مقامی محکمہ موسمیات نے مزید 3فٹ تک برف گرنے کی



خبر سنادی ہےاور ریاستی حکومت نے 10 کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے،سخت موسم میں اپنے بچے پر نظر رکھے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں اتنا برا حال نہیں دیکھا۔ گورنر اینڈریو کومو کہتے ہیں کہ ابھی مزید سخت موسم کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی وہ اپنا وقت گھروں میں گزاریں باہر نکلنا ان کی زندگی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔اڑتیس برسوں کے بدترین نومبر میں برفانی طوفان نے نیویارک سے ہوائی تک اپنا قبضہ جمالیا ہے،جس کی طاقت سے پارہ بھی منفی 48سے نیچے چلا گیااور مختلف حادثات میں 20 افراد اپنی زندگیاں کھوچکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.